پاکستان

ناصر شیرازی کا اغوا، بھائی نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ناصر شیرازی کے بھائی علی عباس نے تھانہ ستوکتلہ میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ ناصر شیرازی کے بھائی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے گذشتہ شب 9 بجے اس وقت اغواء کیا جب وہ اہل خانہ کیساتھ جا رہے تھے۔ پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے، تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو گذشتہ شب اغواء کر لیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر شیرازی اہلخانہ کے ہمراہ واپڈا ٹاؤن کے کمرشل ایریا میں جا رہے تھے کہ ڈبل کیبن ڈالا میں سوار سرکاری اہلکاروں نے ان کی گاڑی روک کر انہیں اغوا کر لیا۔ اہلخانہ کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اغواء کرایا ہے، کیونکہ لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیخلاف ناصر شیرازی نے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے.

WhatsApp Image 2017-11-02 at 12.41.38 AM

 

متعلقہ مضامین

Back to top button