مقبوضہ فلسطین

غزہ پرحملے میں صیہونی فوج کا زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں مہلک زہریلی گیسوں سے تیار کردہ بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے جسم بری طرح جھلس گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے بعد زخمی حالت میں لائے گئے فلسطینیوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تمام زخمی زہریلی گیس سے متاثر تھے۔

ایک پریس بیان میں وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر حملے میں خطرناک بارود اور زہریلی گیس خارج کرنے والے بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر القدرہ کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ کئی مجاھدین زہریلی گیس کے نتیجے میں سانس بند ہونے کے باعث شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button