ایران

ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کا تہران سربراہی اجلاس

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے سربراہوں کا دوسرا سربراہی اجلاس بدھ کو تہران میں شروع ہو رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے تہران سربراہی اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور کے دورہ تہران میں ان کے ہمراہ ان ممالک کے اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفود بھی شامل ہیں اور یہ موقع دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل میں تبادلہ خیال اور ضروری فیصلے کئے جانے کا بہترین موقع ہو گا۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور کے دورہ تہران کے لئے تمام ضروری اقدامات اور صلاح و مشورے انجام پا چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے سربراہوں کے درمیان پہلا اجلاس باکو میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button