وزیر اعظم آزاد کشمیر کی علامہ تصور جوادیکی رہائش گاہ پر آمد اور علامہ تصور جوادی کی عیادت کی۔
شیعت نیوز:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی علامہ تصور جوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرکی رہائش گاہ پر آمد اور علامہ تصور جوادی کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے علامہ تصور جوادی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ علامہ تصور جوادی آزادکشمیر میں وحدت بین المسلمین کے علمبردار ہیں۔ دشمن نے آزاد خطہ کے امن پر حملہ کر نیکی مذموم کوشش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مصروف ہیں اور میں خود سارے معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم آزاد حکومت جناب راجا فاروق حیدر خان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آزاد حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے، اور علامہ صاحب کے مذید علاج کے اخراجات بھی آزاد حکومت برداشت کرے گی۔