پاکستان

بلوچستان میںداعش کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو چینی شہریوں کے قتل کی تصدیق

شیعت نیوز:پاکستانی دفتر خارجہ کےترجمان نے داعش کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو چینی شہریوں کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈی این اے رپورٹوں سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بلوچستان میں جون دو ہزار سترہ  میں قتل ہونے والے دونوں افراد وہی دو چینی باشندے ہیں کہ جنہیں اس سال مئی میں کوئٹہ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تحقیقات جاری رکھے گی اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔حکومت پاکستان نے دو چینی شہریوں کے قتل کی تصدیق، داعش کی جانب سے مذکورہ چینی باشندوں کے اغوا اور قتل کا دعوی سامنے آنے کے۵ ماہ بعد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button