پاکستان

وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر علامہ حسن ظفر نے گورنر ہاوس دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے گورنر ہاوس کراچی پر جاری دھرنا اختتام ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علامہ حسن ظفرن نقوی، صغیر عابد اور راشد رضوی کے ساتھ وزیر داخلہ سندھ سہہیل سیال کے کامیاب مذاکرات ہوئے ، سہیل سیال کی یقین دہانی پر علامہ حسن ظفر نقوی نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات ملیر محمد ی ڈیرہ سے علامہ حسن ظفرنقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ عقیل موسیٰ سمیت دیگر علماء کی موجودگی میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی جو شاہرائے فیصل سےہوتی ہوئے ۱۳ گھنٹے میں گورنر ہاوس پہنچی جہاں پر صبح سے دھرنا جار ی تھا ، تاہم وزیر داخلہ سندھ کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button