پاکستان

جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، علامہ احمد اقبال رضوی نےرضاکارانہ گرفتاری پیش کردی

شیعیت نیوز: جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے میں مجاہد عالم دین علامہ احمد اقبال رضوی نے رضاکارانہ گرفتاری دے دی۔

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی، علامہ احمد اقبال رضوی نے جامعہ مسجد مصطفی عباس ٹاون سے رضاکارانہ گرفتاری دےدی ہے، اس موقع پر ہزاروں مومنین گرفتاری دینے کے لیے تیار تھے، جبکہ اہل خانہ نے بھی اعلان کیا وہ اپنے علماء کو مزید گرفتاری نہیں دینے دیں گے اورخود سینٹرل جیل میں گرفتاری پیش کریں گے۔

دوسری جانب پولیس نے بھی علامہ احمد اقبال رضوی کی رضاکارانہ گرفتاری لینے سے انکار کردیا تھا جس پر اعلان کیا گیا اگر گرفتار نہیںکیا گیا تو عوام سینٹرل جیل کی جانب مارچ شروع کردیگی،تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے علامہ احمد اقبال رضوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ جیل بھرو تحریک کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جارہی ہے، گذشتہ جمعہ علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنی رضاکارانہ گرفتاری پیش کی تھی اسکے بعد آج علامہ احمد اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری اور اب طے شدہ اعلان کے مطابق تیسرے مرحلے میں علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ اپنے رفقاء کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button