پاکستان

کوئٹہ میں رمضان مینگل کے دہشتگردوں کی فائر نگ سے ۵ افراد شہید

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی کاسی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے3 افراد سمیت 5 افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کاسی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی پر سوار ہزارہ برادری کے3 افراد سمیت 5 افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے، واضح رہے کہ گذشتہ 15 سال میں صوبے بھر میں ہزارہ کمیونٹی پر حملوں کے 1400 واقعات سامنے آئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ہزارہ کمیونٹی کو ان کے نمایاں جسمانی خدو خال کے باعث با آسانی شناخت کے وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 10 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں تھیں۔ اس سے قبل 4 جون کو کوئٹہ کے علاقے سپینی روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےہزارہ برادری سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ 19 جولائی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے 4 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button