ایران

ایران استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گا

ایران کی فوج کے نائب سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا علاقے میں امریکا کے آنے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنا تھا لیکن واشنگٹن کو اب تک خطے میں کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا۔
جنرل پوردستان نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دفاعی سسٹم ایسا ہے کہ امریکا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں آنے کے بعد امریکا کو یہ بات سمجھ میں آئی ہے۔
ایران کی فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے علاقے میں امریکی افواج کے آنے کے بعد ان کے کمزور اور مضبوط پہلوؤں کا پتہ لگایا اور امریکا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی مسلح افواج نے اپنی آپریشنل حکمت عملی تیار کی۔
جنرل پوردستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے دنیا کے جس گوشے میں بھی ضرورت ہوئی دشمن پر حملہ کرے گا۔
ایران کی فوج کے نائب سربراہ احمد رضا پوردستان نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکا کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکا کے ہر طرح کے مخاصمانہ اقدام کا مقابلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button