آئین پاکستان کے تحت عزاداری کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علما ء کونسل کے رہنما و معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین اور کربلاکی یاد61 ہجری سے منائی جارہی ہے نواسہ رسول کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتااور نہ اسے روکا جا سکتا ہے ،وہ نشتر پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ جعفر سبحانی ،علامہ سجاد حاتمی و دیگر بھی موجود تھے۔
شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان وجود میں آنے کے بعد سے چندسال پہلے تک عزاداری امام حسین عقیدت و احترام سے منائی جاتی تھی لیکن کچھ لوگوں کو پاکستان کا امن وامان پسند نہیں اس لئے وہ پُر امن پا کستا نیوں کو اپنے دینی اور آئینی حق سے دور رکھنا چاہتے ہیں آئین پاکستان کے تحت عزاداری امام حسین کی یاد منانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا عزاداری امام حسین پر کسی بھی قسم کی پاپندی قبول نہیں کی جائے گی مجالس عزا ء کی اطلاع دینا کوئی عیب نہیں لیکن مجلس عزاء کی اجازت لینا ہماری آئینی آزادی کے مخالف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ روالپنڈی عاشورہ کے سانحے میں ملوث ملزمان