لبنان

لبنان میں عرسال کی پہاڑیوں کو مسلح گروہوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع

شام و لبنان کی سرحدوں پر شروع ہونے والی اس کارروائی میں شام و لبنان کی افواج اور حزب اللہ کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران شام و لبنان کے سرحدی علاقوں میں مسلح اور دہشت گرد گروہ خاص طور سے جبہت النصرہ گروہ، اپنا اثرورسوخ بڑھاتا رہا ہے۔

شام کا بحران شروع ہونے اور عرسال میں ہزاروں شامی پناہ گزینوں کے داخل ہو جانے کے بعد ان علاقوں میں مختلف مسلح اور دہشت گرد گروہ تعینات ہوئے ہیں۔

لبنان کی فوج اور تحریک مزاحمت نے حالیہ ایک سال کے دوران عرسال کی پہاڑیوں پر مسلح گروہوں کے ٹھکانوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور لبنان سے مختلف مشرقی علاقوں سے ان گروہوں کا صفایا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button