پاکستان

جنرل راحیل کی سعودی اتحاد میں متنازعہ تقرری کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

شیعیت نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے بارے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کی ہے۔ ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے ضابطے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو سعودی اتحاد سے متعلق این او سی جاری کیا۔ پاکستان کی سعودی اتحاد سے متعلق پالیسی حکومت نے ہی طے کرنی ہے۔ اتحاد کے ٹی او آرز طے ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد حکومت پالیسی وضع کرے گی۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں سرتاج عزیز نے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری تنازع میں پاکستان مکمل طور پر غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ 2 مسلمان ممالک کے درمیان تصادم کی صورت میں پاکستان غیر جانبدار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب تنازع پر بھی پارلیمانی قرارداد موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کیخلاف بننے والے اسلامی ممالک کے اتحاد کی قیادت سونپنے کی ذمہ داری سرکاری طور پر حکومت پاکستان نے نہیں دی بلکہ وہ ذاتی حیثیت سے سعودی عرب گئے ہیں۔ اس پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ نے کہا کہ سعودی اتحاد دہشتگردی نہیں بلکہ ایران کیخلاف ہے، اس لئے جنرل راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر اس اتحاد کی قیادت چھوڑ کر وطن واپس آ جانا چاہئے

متعلقہ مضامین

Back to top button