ایران

آل خلیفہ حکومت نے ملک کو بحرینیوں کی جیل میں تبدیل کر دیا، آیت اللہ خاتمی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، امریکہ اور سعودی عرب کی مکمل حمایت سے اپنے ملک کے شہریوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحرین کی سیکورٹی فورس نے حقیقی اسلام کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ہی الدراز کے علاقے میں بحرین کے معروف عالم دین اور مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے اس لئے کہ بحرینی حکام اپنے ملک میں امریکی اسلام لانا چاہتے ہیں۔

آیت اللہ احمد خاتمی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل خلیفہ کے مقابلے میں بحرینی عوام کی استقامت اس حکومت کو تاریخ کے کوڑے دان میں تبدیل کردے گی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے مشرقی سعودی عرب میں شیعہ آبادی کے علاقے العوامیہ پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے جارحانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی۔

انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور اس دورے میں اربوں ڈالر کے ہونے والے سمجھوتوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ آل سعود حکومت نے اگر ایران کے خلاف کسی بھی غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے منھ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے ریاض میں حالیہ امریکہ عرب اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے وابستہ حکام کا مستقبل صدام حکومت کی مانند ہی ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button