دنیا

ریاض میں یونسکو کے اجلاس پر ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونسکو نے گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غیر سرکاری تنظیموں کا ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کیا تھا – ہیومن رائٹس واچ کے سینیئر عہدیدار ایڈم کوگل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں یونسکو کی جانب سے اجلاس کا انعقاد ان لوگوں کی توہین ہے جو مستقل اور غیر جانبدار تنظیم بنانے اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم میں سعودی جیلوں میں بند ہیں – دنیا کی بیشتر بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے – سعودی عرب جہاں ہزاروں افراد کو گرفتار اور پھانسی پرلٹکا دیا جاتا ہے وہیں اس نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے نہتے اور مظلوم شہریوں پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے – یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد عام شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button