عراق

مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد، ترجمان عراقی فوج

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈسیک ؛عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے کو خونخوار دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسولی کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اب مزید علاقوں پر فوجی حملے جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد مسلسل پسپا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے اور عراق کے کئی علاقوں کو داعشی درندوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button