پاکستان

وہابی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

شیعیت نیوز: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، جس کے بعد وہ سعودیہ روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے منظوری کے بعد قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں::سعودی قیادت میں بنے والے وہابی فوجی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا

رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت 3 سال کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2015 میں سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد مسلم ممالک کے درمیان سلامتی کے حوالے سے تعاون سمیت فوجیوں کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کا بیانیہ وضع کرنا تھا۔

ابتداء میں پاکستان اس اتحاد میں شمولیت سے متعلق مخمصے کا شکار رہا،تاہم ابہام دور ہونے کے بعد پاکستان نے اس اتحاد میں اپنی شمولیت کی تصدیق کردی، لیکن کہا گیا کہ اتحاد میں اس کے کردار کا تعین سعودی حکومت کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

بعدازاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی اتحادی فورسز کی کمان سنبھالنے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد اس معاملے کو رواں سال جنوری میں سینیٹ میں اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی فوجی اتحاد یمن میں کاروائی کرسکتا ہے، سعود ی وزارت دفا ع

جس کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیانات میں جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا کمانڈر بنائے جانے کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ کہا جارہا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بنے والا یہ اتحاد دہشتگردی سے جنگ کریگا اور یمن سمیت کسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، تاہم حال ہی میں سعودی وزیر دفاع کے بیان نے ان تمام قیاس آرئیوں کو تردید کردی ہے اور انہوںنے اپنے عزائم کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد یمن میں کاروائی کریگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button