یمن

یمن فوج کا میزائل حملہ، 100 سے زائد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، المخا کے ساحلی علاقے میں جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں کو قاہر دو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد سوڈانی فوجی افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ سعودی اتحاد کی متعدد گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے۔اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔دریں اثنا عالمی امدادی ادارے آکسفام نے بحران یمن کو دنیا کا بد ترین بحران قرار دیا ہے۔ آکسفام کے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریبا دو کروڑ یمنی شہریوں کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاء اور ضروریات زندگی کا دوسرا سامان فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بیان کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں چھیالیس ہزار یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ تیس لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button