پاکستان

شہداد کوٹ: جشن مولود کعبہ کے جلوس پر کالعدم جماعت اور پولیس کا دھاوا، کئی مومنین زخمی و گرفتار

شیعیت نیوز: کالعدم جماعت سپاہ صحابہ ک کہنے پرایس ایچ او ای سیکشن شہدادکوٹ قمبر شہدادکوٹ نے شراب ک نشے میں دتھ ہوکر امام علی علیہ سلام کی آمد ک سالانہ50 روایتی جلوس پے دھاوا بول کر سینکڑوں مومنین کو زخمی کر دیا اور کئی مومنین پر ایف آئی آر درج کردی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات قمبر شھدادکوٹ صوبہ سندھ میں پیش آیا جہاں شرپسند عناصر نے دومقامات پر جشن مولود کعبہ کو روکنے کی کوشش کی ، ساتھ ہی مومنین کو گرفتارکرکےان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

دوسری جانب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسی دوران کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کا پروگرام مدرسہ علی مرتضیٰ میں رات دیر تک پولیس پروٹوکول میں جاری رہا اور بعد از پروگرام ہزاروں شیعہ مومنین کے قاتل دہشتگرداورنگزیب فاروقی کو موبائل پروٹوکول دیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں پولیس اور سیاسی لبادہ اُڑھ کر تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار داخل ہوگئے ہیں، سندھ حکومت کے بہت سے وزراء بھی ان کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کررہے ہیں،سندھ جو قلندر کی دھرتی ہے وہاں تکفیری مائنڈ سیٹ کو ہوا دی جارہی ، اس سے قبل بھی خیر پور میں جناب فاطمہ کی ولادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کو سندھ حکومت کے ایک وزیر کی ایماء پر پولیس نے روکوادیا تھا، شہداد کوٹ میں بھی پولیس نے جشن مولود کعبہ کے جلوس پر دھاو بولا لیکن کالعدم جماعت کے پروگرام کو پروٹوکول مہیا کیا کیونکہ اس علاقہ میں تعینات ایس ایس پی کالعدم تکفیری جماعتوں کو سہولت کار اور ہمدرد ہے۔

مومنین پر کاٹی گئی ایف آئی آر کا عکس

WhatsApp_Image_2017-04-11_at_12.02.41_PM.jpeg

WhatsApp_Image_2017-04-11_at_12.02.40_PM.jpeg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button