پاکستان

شام میں ہونے والی جنگ کے پاکستان کے اوپر اثرا ت مرتب ہوں گے،اویس لغاری

شیعیت نیوز: جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری  نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والی جنگ کے پاکستان کے اوپر اثرا ت اس لیے ہوں گے کیونکہ شام سے افغانستان کے اندربھی مجاہدین یا داعش کا اثر ورسوخ ہے جوکہ افغانستان کی صورتحال کو بھی خراب کررہا ہے اسی لیے افغانستان کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے۔پروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے بھی حصہ لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شام میں صورتحال بگڑ تی جارہی ہے،تلخی میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے،امریکا کے اقدام پر روس کا فوری جواب دینا بہت خطر ناک علامت ہے ، دنیا تقسیم دکھائی دے رہی ہے جو پی 5ہے وہ بھی اب پی3اور پی 2میں بٹ گئے،روس اور چین ایک طرف جبکہ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس ایک طرف دکھائی دے رہے ہیں اس کے علاوہ مسلم امہ بھی بالکل تقسیم دکھائی دے رہی ہے ،ہم دیکھ رہے ہیں ایک نیافوجی اتحاد جس کا پاکستان اور پاکستان کے بہت سے دوست ممالک بھی اس فوج کا حصہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس فوجی اتحاد میں ہمارا ہمسایہ ایران شامل نہیں ہے اس منتخب فوجی اتحاد سے تشویش پیدا ہورہی ہے۔پاکستان کی صورتحال اس وقت یہ ہے کہ ہمارا ایک قریبی وقابل اعتماد دوست چین جو ہمارے ہاں ہماری سیکورٹی کو بھی اب ہماری معاشی ترقی میں بھی دلچسپی لے رہا ہے،وہ ایک طرف کھڑا ہے،ہمارا ہمسایہ ملک ایران جس کے ساتھ ہمارا بارڈر ہے اور اس بارڈ ر پر امن ہونا ہمارے مفاد میں ہے ۔

پروگرام’نیا پاکستان‘ کے میزبان طلعت حسین نے کہا ہے کہ کہ دنیا نے دو جنگیں اور کولڈ وار بھگتی ہیں ، اب تیسری بڑی جنگ کے دیہانے پر دنیا کھڑی ہے ، جب سے ٹرمپ انتظامیہ نے شام پر حملہ کیا ہے یہ کہتے ہوئے کہ یہاں سے زہریلی گیس کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں ماسکو نے بھی اپنی تلوار کمان سے نکال لی اور کہا ہے کہ ہم اس کا سنجیدہ نتائج کے ساتھ جواب دیں گے ، ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر نارتھ کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا تو ہم بھی اپنا بحری بیڑا استعمال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button