پاکستان
بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، مردم شماری مکمل کرینگے:آرمی چیف
شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، مردم شماری کا عمل ہر صورت مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور خودکش دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا عمل ہر صورت مکمل کریں گے، انھوں نے کہا کہ جوانوں اور سویلین کی شہادتیں بڑی قربانی ہے جو رائیگاں نہیں جائیں گی ، مردم شماری قومی فریضہ ہے ، پاک دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کر کے دم لیں گے۔