پاکستان

مولانا طارق جمیل اور مفتی نعیم نے وینا ملک کی طلاق بچا لی

شیعیت نیوز: معروف اداکارہ وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کے مابین صلح ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کے مابین صلح میں مولانا طارق جمیل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنگ نیوزکے مطابق وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کے کہنے پر اپنے شوہر اسد خٹک کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد خٹک نے وینا ملک سے سوری کہا اور وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کو معاف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے مولانا طارق جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ کہا تو میرے کان اور آپ کا ہاتھ ہوگا۔ وینا ملک اور اسد خٹک کی چار سال قبل دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی اور چند روز قبل وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مفتی نعیم نے بھی وینا ملک سے رابطہ کیا تھااور انہیں اس کام سے باز رہنے کے لئے کہا۔

اہم بات یہ ہے کہ ایک ادکارہ کی طلاق کے مسئلہ کو لے کر مفتی نعیم اور طارق جمیل جیسے جید دیوبندی عالم دین اتنے حساس ہوسکتے ہیں تو یہ پاکستان میں اپنے ہم مسلک دہشتگردوں کو پاکستان کی بقا و سالمیت کی خاطر کیوں نہیں روکتے، کہیں ایسا تو نہیں دہشتگردی ان دیوبندی علماء کے نزدیک بھی جہا د ہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button