پاکستان

بھکاری کے بھیس میں ایک تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک:قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے راولپنڈی میں بھکاری کے بھیس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جو شہر میں ایک بڑی تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا۔  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ڈومیلی موڑ پر بھکاری کے بھیس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد کے قبضے سے پانچ کلو سے زائد بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک فقیر کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو اس کے بازو کے ساتھ لٹکتے ہوئے تھیلے سے پانچ کلو بارود، ڈیٹونیٹر، تار، چاقو اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ تکفیری دہشت گرد کا نام محمد طاہر عرف ابو جندال بتایا گیا ہے جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا تاہم بروقت کارروائی کر کے شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button