لبنان

بعض عرب حکمران اپنی آمر و ظالم سلطنتوں کو بچانے کیلئے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں

حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کی ایک ناجائزو تخریب کار ریاست قراردیتےہوئے کہاہےکہ بعض عرب حکو متیں اپنے ممالک میں ان کی تانا شاہ حکومتوں کوبچانےکیلئے اسرائیل کی حمایت کررہےہیں۔  اسلامی مقاومتی محور حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کی ایک ناجائز وتخریب ریاست قراردیتےہوئے کہاہےکہ بعض عرب حکو متیں اپنے ممالک میں ان کی تانا شاہ حکومتوں کوبچانےکیلئے اسرائیل کی حمایت کررہےہیں، بعض عرب ممالک اسرائیل کی جارحیت میں شراکت دار ہیں اورکچھ عرب ممالک ان کے آبائی ملکوں میں اقتدار کو محفوظ کرنے کیلئے اسرائیل جیسی غاصب حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے عرب ممالک و اسرائیل کے درمیان روابط اورمعاملات کا حوالہ دیتےہوئےکہاکہ مصر اوراردن ایسی دو عرب حکومتیں ہیں جن کے اسرائیل کے ساتھ نہ صرف سفارتی تعلقات ہیں بلکہ وہ خطے میں اسرائیلی مشن کی میزبانی بھی کرتے ہیں، باقی عرب حکومتوں کے اسرائیل کےساتھ اس لئے سفارتی تعلقات نہیں ہیں کیونکہ وہ تل ابیب کے روایتی حریف اورفلسطینی کاز کے علمبردار کے طورپر خود کو دنیا کےسامنے پیش کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

موصوف نائب سیکرٹری جنرل نے کہاکہ سعودی عربیہ اورمتحدہ عرب امارات نے اسرائیلی صیہونی رژیم کو خوش کرنےکیلئےاس غاصب رژیم کےساتھ خفیہ تعلقات استوار کئےہیں، اسرائیل ہمیشہ سے حزب اللہ ،فلسطینی مقاومتی تحریکوں اورایران کے خلاف یہ جھوٹا پروپیگنڈاکررہاہےکہ یہ تینوں خطےمیں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک میں اپنی لوٹ مار جاری رکھ سکے، اسرائیل ایک ایسا حملہ آور ملک ہےکہ جس نے مشرق وسطیٰ کےپورے علاقے کو بربادی کی طرف دھکیل دیا ہےجبکہ حزب اللہ لبنان نے خطے کے وقار کے تحٖفظ کیلئے دفاعی سہار اختیار کیا ہے، موصوف حزب اللہ عہدیدار نے خطے کے خلاف اسرائیل کے مزید توسیع پسندانہ عزائم کی باپت اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئےکہاکہ اگراس نے خطے کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنا بند نہ کیا تواس کا وجود صفہ ہستی سے مٹادیاجائےگا۔

قابل ذکر ہےکہ اسرائیل نے 1948 ءمیں مغرب کی حمایت یافتہ فوجی کاروائیوں کے بعد عرب علاقے پر اپنی بالادستی قائم کی اور1967 ء کے بعد سے یہ ناجائز رژیم فلسطینیوں ،لبنانیوں اورشامیوں کی مزید زمینوں پرناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یاد رہےکہ حزب اللہ لبنان نے 2000ء اور2008 ء میں اسرائیلی جنگوں کے خلاف خود کادفاع اورحملہ آوروں کو شکست دینے میں لبنانی حکومت کی بھرپور مدد کی، واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے غاصب صیہونی حکومت کےخلاف مقاومتی محور کا اہم حمایتی رہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button