یمن

یمنی عوام کا سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے کا عزم

شیعت نیوز  یمن ،دو سال سے جاری سعودی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں دارالحکومت صنعا میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں ہزاروں یمنی شہریوں نے شرکت کی اور سعودی جارحیت کے مقابلے میں وطن کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔قابل ذکر ہے کہ آئندہ ماہ یمن پر سعودی جارحیت کو دو سال کا عرصہ مکمل ہوجائے گا جس کے دوران ہزاروں یمنی شہری مارے جا چکے ہیں۔یمن کے مرکز برائے حقوق و ترقی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ انیس ہزار چھے سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔سعودی جارحیت کے باعث بائیس لاکھ یمنی بچوں کو غذا کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اٹھارہ لاکھ بچے تعلیم کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو زمینی ، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button