ایران

سعودی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی یمن میں ان کی ناکامی کی نشانی ہے: ایران

شیعیت نیوز: ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کے بے بنیاد بیانات یمنی عوام کی مزاحمت کے سامنے ان کی مسلسل ناکامی کی علامت ہے.
سعودی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی یمن میں ان کی ناکامی کی نشانی ہے: ایران

يہ بات ‘بہرام قاسمي’ نے گزشتہ روز سعودي عرب كے وزير خارجہ ‘عادل الجبير’ كے حاليہ اشتعال انگيز بيانات پر اپنے شديد رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہي.

قاسمي نے مظلوم يمني قوم پر گزشتہ دو سال سے جاري سعودي جارحيت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ سعودي عرب بہت عرصے سے يمن كے مظلوم عوام، نہتے بچوں اور خواتين پر ظلم ڈها رہا ہے اور اس غريب ملك كو ميزائلوں اور ناجائز فضائي جارحيت كا نشانہ بنارہا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ تمام ہمسايہ ممالك كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا اسلامي جمہوريہ ايران كي خارجي پاليسي كا اہم حصہ ہے اور مزيد برآں ايران كي جانب سے يمني مظلوم عوام كي بهرپور حمايت كا سلسلہ بهي جاري رہے گا.

انہوں نے كہا كہ علاقائي معاملاتے پر سعودي عرب كے رويے ميں نظر ثاني كي ضرورت ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button