پاکستان

دہشتگرد غاروں میں نہیں بیٹھےبلکہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں، جنرل (ر) راحیل شریف

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد غاروں میں بیٹھ کر حملوں کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے بلکہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اس بات پر ذور دیا کہ ٹیکنالوجی کو دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیا جائے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت ہے۔ راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی بھی ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکی ہے، یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے لہٰذا عالمی برادری دہشت گردوں کو شکست دینا چاہتی ہے تو اسے بھی متحد ہونا پڑے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے 8 ہزار کلو میٹر کا علاقہ کلیئر کرایا، لاکھوں بے گھر افراد کو بسایا، متاثرین کو سہولتیں فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کی طرح منفی اقدامات نہیں کرسکتے، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کوسانحہ آرمی پبلک اسکول جیسے واقعا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ سلیپرسیل، دہشت گردوں کے حامی، بھرتیاں کرنے والے اور سہولت کار سب ہی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button