ایران

پیداواری شرح میں اضافہ ، ایران کی آزادی و خود مختاری کا ضامن ہے ڈاکٹرحسن روحانی

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے  گیہوں کی پیداوار میں ایران کے خود کفیل ہونے سے متعلق منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرایک اقتصادی شعبے میں پیداواری شرح میں اضافہ، عالمی اقتصادی میدانوں میں ایران کی پوزیش کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری نظام کی آزادی و خود مختاری اور استحکام کا ضامن ہوگا – انہوں نے ایران کے تیل کی پیداواری شرح میں روزانہ دس لاکھ سے تیئیس لاکھ بیرل تک اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی پیداوار میں اضافے کی بدولت ہی جو ایٹمی مذاکرات کی کامیابی کے بعد ممکن ہوسکا ہے اوپیک کے حالیہ اجلاس میں ایرانی وفد نے پورے وقار کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا اور اپنے حق پر زور دیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اوپیک کے حالیہ اجلاس میں ایران کی کامیابی کو تیل کے میدان میں عظیم سفارتی کامیابی قراردیا اور کہا کہ یہ کامیابی اسرائیل اورعلاقے کے ان ملکوں کی ایک اور بڑی شکست ہے جنھوں نے غلط پالیسیاں اپنا رکھی تھیں- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف میدانوں منجملہ ایٹمی معاہدے، اوپیک مذاکرات ، طیاروں کی خریداری اور زرعی میدانوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں – اور مستقبل میں بھی اقتصادی میدانوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا- واضح رہے کہ ایران کی شہری ہوابازی کی کمپنی ایران ایئر اور امریکا کی بوئینگ کمپنی نے تہران میں اسّی بوئینگ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں – اس معاہدے کی مالیت سولہ ارب چھے سو ملین ڈالر ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button