ایران

آیت اللہ کاشانی کا امریکہ کو کھلا چیلنج

دنیا میں ہونے والی دہشت گردی دہشت گردی کے علل و اسباب اور اسکے پیچھےخفیہ ہاتھوں کی اگر نشان دہی کی جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ اس کے پیچھےوہ بڑی طاقتیں ہیں جن کے مفادات دنیا کے وسائل یافتہ اسلامی ممالک کو توڑنے اور ان کو کمزور کرنے میں پوشیدہ ہیں ان میں نمایاں نام امریکہ کا ہے یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ اس وقت دنیا میں ہونے والی تمام تر دہشت گردی اور مذہمی منافرت و انتہا پسندی کے پیچھے امریکہ کا ہی ہاتھ ہے امریکہ اور دیگر مغربی قوتوں کی یہ مشترکہ کوشش ہے کہ دنیا میں اسلام کا اثرو رسوخ بڑھنے نہ دیا جائے اس مقصد کے لئے انہوں نے مسلمانوں کو انتشار کا شکار رکھ کر انہیں کسی ایک نقطے پر نہ آنے دینے کی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے۔ آج اگر مسلم امہ میں شیعہ سنی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور فرقہ وارانہ نقوش دن بدن گہرے ہوتے چلے جا رہے ہیں تو بلا شبہ اسکے پیچھے یہی عناصر اور ان کے مفادات پوشیدہ ہیں ۔
اس وقت مشرق وسطی کی جو صورت حال خرابی کی طرف برھتی جا رہی ہے اور اس جنگ کو جو شیعہ سنی جنگ کا نام دینے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے یہ انہی منہوس قوتوں کا ایک مزموم ایجنڈا ہے ۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور تناو کی صورت حال کے پیچھے بھی امریکی اور صیہونی مقاصد کار فرما ہیں امام خمینی نے امریکہ کو بڑا شیطان اسی لئے کہا تھا کہ دینا میں پیدا ہونے والے ہر فتنہ ،ہر برائی ،ہر سازش اور ہر بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ لازمی ہےگویا اس وقت دنیا میں جتنے فتنے پیدا ہو رہے ہیں ان کا سبب امریکہ ہی ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ نے دنیا بھر میں امریکی فتنوں اور بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی غنڈہ گردی سے گھبرانا نہیں چاہیے۔بلکہ ان فتنوں کے خلاف پوری امت کو متحد ہونا چاہئےامریکہ کسی فرقہ کا نہیں عالم اسلام کا دشمن ہےاور اسکی تمام تر سازشیں اسلام و مسلمیں کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتماد ہے اور اس سے کبھی بھی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت خود اپنے عوام سے ہی مخلص نہیں ہے اور امریکی پالیسیاں پوری دنیا کے لئے مسائل اور مشکلات کا باعث بن رہی ہیں اور آج امریکی پالیسیاں خود امریکہ کے لئے چیلنج بنتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے اللہ ظالموں سے بدلہ ضرور لیتا ہے۔
آیت اللہ امام کاشانی نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” ہم امریکی انتخابات کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے”، اور ہمارے لئے ان میں کوئی فرق نہیں ہے ہمارے لئے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ امریکہ نے آج تک ایران اور عالم اسلام کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے ؟ امریکی حکومت نے امریکی قوم کے ساتھ بھی برا سلوک کیا ہے جس کی وجہ سے امریکی قوم اقتصادی اور اخلاقی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔ اس وقت خود امریکی عوام اپنی حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے وجود کو خطرے میں دیکھ رہے ہیں اگر امریکہ نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو اس کا برا حال ہوگا ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی تشکیل اور انھیں جنگی وسائل فراہم کرنے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اہم کردار ادا کیا اور امریکہ کو اس سلسلے میں کئی عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل تھی ۔آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ آج یمن، عراق، شام، لیبیا، افغانستان اور دیگر ممالک میں جو دہشت گردی پھیلی ہوئی ہے اس دہشت گردی کو امریکہ اور اس کے اتحادی سامراجی ممالک نے جنم دیا ہے دہشت گرد سامراجی طاقتوں کی اولاد ہیں۔آیت اللہ امامی کاشانی نے زیارت اربعین کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ زیارت اربعین دینی شعائر میں سے ایک ہے جس طرح نماز میں بسم اللہ کا ذکر دینی شعائر میں شمار ہوتا ہے اسی طرح اربعین کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت بھی دینی شعائر میں شامل ہے۔آیت اللہ امامی کاشانی نے زائرین کی حفاظت کے سلسلے میں عراقی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت نے زائرین کی حفاظت کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں جس پر ہم عراقی حکومت، عوام اور عراقی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button