ایران

سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے کا ایران کی جانب سے جواب

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب مستقل مندوب نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے دعووں کو سفید جھوٹ اور بےبنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غلام حسین دہقانی نے منگل کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط ارسال کرکے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعووں کے ردعمل میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی نئی معلومات پر مبنی صیہونی حکومت کے نمائندے کا دعوی کھوکھلا اور بے بنیاد ہے اور اس سلسلے میں اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے-

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر مبنی ایران کے خلاف دعوی، ایک ایسی حکومت کی طرف سے کیا جا رہا ہے جس نے خود ہی ڈھٹائی اور بےحیائی کے ساتھ گذشتہ عشروں کے دوران اپنے غاصبانہ قبضے کی مذمت میں جاری کی گئی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی تمام قراردادوں کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو ایک دھوکے باز اور مکار حکومت قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومت جو کئی عشروں سے فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی طور پر فلسطینی باشندوں منجملہ عورتوں اور بچوں کو مسلسل اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے، اب وہ ایران پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگا رہی ہے-

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے غاصب صیہونی حکومت کا مقصد، مقبوضہ علاقوں میں جاری اپنی جارحانہ اور وحشیانہ کارروائیوں سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button