پاکستان

حب: کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر عارف واصل جہنم

شیعیت نیوز: سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشتگرد کی شناخت عارف عرف ثاقب کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے پاکستان بھر میں متعدد تخریب کاری کی وارداتیں کیں۔ ہلاک دہشتگرد کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردوی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کر دیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار، داعش کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکر جھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والےخودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضےسے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button