پاکستان

فیصل رضا عابدی پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

شیعیت نیوز: گذشتہ دو روز سے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابد ی کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جارہا تھا اور ُان پر پولیس نے الزام عائد کیا تھا فیصل عابدی پٹل پاڑہ ٹارگیٹ کلنگ کے شواہد ملنے پر گرفتار کیئے گئے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی اہم پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیصل عابدی پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے انہوں نے دیگر الزامات جو اُن پر لگائے جارہے ہیں کا ذکر تک نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ کا یہ بیان واضح کرتا ہے کہ صرف بلینس پالیسی کے تحت شیعہ مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اُن پر کسی بھی قسم کے دہشتگردی کے الزامات ثابت نہیں ، اسی طرح مرزا یوسف حسین کو فورتھ شیڈول میں ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری طرف کالعدم جماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود جھنگ سے الیکشن لڑرہا ہےْ

متعلقہ مضامین

Back to top button