مشرق وسطی

داعش کے گڑھ رقہ کی آزادی کے لیے آپریشن کا آغاز

شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے مسلح دستوں نے شمالی شام کے شہر رقہ کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

پی وائی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کرد فورس نے رقہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ترک حکومت اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرے گی۔ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ شام کے عوام اور رقہ کے رہنے والوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ یہ کارروائی محاصرے کے خاتمے اور رقہ کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی – شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے واضح کیا ہے کہ رقہ کی آزادی کے آپریشن میں عرب، کرد اور ترکمن فورس کے جوان شریک ہیں اور وہی اس شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائیں گے۔پی وائی ڈی کے بیان میں عالمی امدادی اداروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے شہریوں کے سلسلے میں اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے آگے آئیں۔ کہا جارہا ہے داعش کے قبضے سے رقہ کی آزادی کے لیے شروع کیے گئے اس آپریشن میں تیس ہزار مسلح افراد حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button