پاکستان

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں زائرین امام رضا کے خلاف سازش

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے متعصب حکمرانوں کا ایک اور شیعہ دشمن فیصلہ اب شام و ایران کے سفر سے واپسی پر زائرین و طلاب و علمائے کرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی. حالانکہ دہشت گردی میں صرف ایک ہی مائنڈسیٹ اور فرقہ ہے جو خود سعودی بادشاہت کی آشیرباد سے دہشت گردی کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں جہاں اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرنے فیصلہ کیا گیا وہیں ایران، شام اور افغانستان جانے والوں کی لسٹ تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ سعودی عرب جانب والوں کے حوالے سے بات تک نہیں ہوئی جہاں سے دنیا بھر میں دہشتگردوں کو امپورٹ کئے جارہے۔

ڈھکے چھپے الفاظ میں ایپکس کمیٹی میں سیکورٹی اداروں کوایران ،عراق و شام جانے والے زائرین کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ اُن طلبہ کے کوائف جمع کرنے کا بھی کہا گیا ہے جو دینی تعلیم کی غرض سے قم و نجف میں ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردوں کی صف میں کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہے اس مد میں انہوں نے پرامن شیعہ شہریوں پر ایران اور شام میں دہشتگردی کی ٹریننگ لینے کا الزام بھی لگایا، تاہم وہ اسکا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، سندھ اپکپس کمیٹی کی میٹنگ میں اس طرح کا فیصلہ کرنا بھی اُسی سازش کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب حج و عمرہ کی آڑ میں قبائلی علاقوں سے سیکڑوں پاکستانی او ر کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد یمن جنگ میں حصہ لینے کے لئے سعودی عرب جارہے ہیں اس حوالے سے انٹیلجنس رپورٹس سمیت میڈیا نے بھی کئی شواہد پیش کیئے ہیںاس کے باوجود اس اہم مسئلہ کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نظرانداز کرنا سعودی پالیسی کوملک خداداد پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں فروغ دینے کا ثبوت ہے۔

اس مسئلہ پر شیعہ مسلمانوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہےکیونکہ ہرماہ ہزاروں زائرین زیارت کی غرض سے ایران ،عراق اور اب شام کے حالات بہتر ہونے کے بعد دمشق میں نواسی رسول(ص) حضرت زینب بنت علی علیہ سلام کی زیارت کے لئے جارہے ہیں، ایپکس کمیٹی کا یہ فیصلہ ناصرف انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے بلکہ شیعہ نسل کشی کی تعریف میں بھی شمار کیا جاسکتا ہے جسکے تحت ایک قوم کوبیرونی ایما پر ریاستی پالیسی کے ذریعہ معاشی ،سیاسی اور معاشرتی طور پر محددو کیا جارہا ہے۔

 ایپکس کمیٹی سندھ کے اراکین سے گذارش ہے سب سے پہلے اس لسٹ میں اپنے سابق وزیر اعلیٰ اور کپتان کا نام شامل کریں جو آجکل ایران مقدس مقامات کی زیارت کے لئے گئے ہوئے تھے!!!

71be79d6-3067-4076-95a4-cdc92a851d14.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button