پاکستان سے ہزاروں زائرین مشکلات کے باوجود سفر عشق پر روان دواں
شیعیت نیوز: امام حسین علیہ السلام سے عشق کی انتہاء، پاکستان بھر سے زائرین سخت مشکلات کے باوجود جوق در جوق اربعین امام حسین کربلا میں منانے کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستان زائرین اربعین حسینی کے لئے صوبہ بلوچستان کے دہشت زدہ اور پرخطر علاقوں کو عبور کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر تفتان پہنچ رہے ہیں۔
اربعین حسینی کے قافلوں میں موجود زائرین امام حسین علیہ السلام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، تمام تر مشکلات کے باوجود زائرین ہمت اور حوصلے ساتھ دعا و مناجات کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سفر کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بارہا زائرین کو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے باوجود اس پرخطر کوئٹہ تفتان روٹ پر زائرین کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہوئی، تاہم ناقص حکومتی اقدامات کے باعث زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب ان زائرین کے لئے ایرانی قوم نے زائرین کی خدمت کے لئے ایرانی بارڈر سے عراقی بارڈر تک کیمپ لگانے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔