9 سالہ شہید فراز کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر یں ادا کی جائے گی
شیعیت نیوز: ایف سی ایئریا میں خواتین کی مجلس کے دوران کریکر حملہ کرکے فرار ہونے والے تکفیری دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی پکڑ سے دور ہیں، تاہم انکی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں ایک کمسن عزادار فراز محض 9 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کرگیا جگہ 26 کے قریب مرد و خواتین اور بچے زخمی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہید فراز کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین درگاہ عباس علمدار ایف سی ایئر یا میں ادا کی جائے گی ، عوام سے اس کمسن شہید کے جنازے میں بھرپور شرکت کی استداء ہے۔
واضح رہے کہ عشرہ محرم میں گلشن اقبال کے علاقے میں بھی خواتین کی مجلس پر دہشتگردوں نے کریکر حملہ کیا تھا جس میں دو مومنین زخمی ہوئے تھےجبکہ ایک زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے ، اسی طرح دو سال قبل عائشہ منزل کے مقام پر آئی آر سی اما م بارگاہ میں مجلس کے دوران کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں کمسن غمشیر ہ بتول شہید ہوئی تھیںلیکن ان واقعات میں ملوث کوئی بھی دہشتگر د گرد گرفتار نہ ہوسکا، جو آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان سمیت کراچی آپریشن پر بدنما داغ ہے۔