پاکستان
کراچی: تکفیری دہشتگردوں کے مختلف علاقوں میں حملے، ایک مومن شہید ۳ زخمی
شیعیت نیوز: گذشتہ روز کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ اسکول پرنسپل منصور زید ی کو شہید کردیا جبکہ انکا بیٹا زخمی ہے، اسی طرح گلشن کے علاقہ میں خواتین کی مجالس کے دوران تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھر کے باہر کھڑے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہےکہ محرم الحرام میں ملک بھر میں یہ تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے، کوئٹہ میں خواتین کو ٹارگیٹ کرکے قتل کرنا ،روالپنڈی میں شیعہ متولی اور انکے دوست کی شہادت اور اب کراچی میں اسکول پرنسل اور انکے بیٹے پر حملہ سمیت خواتین کی مجلس کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے جواس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کا من پسند شدت پسند تکفیری فرقہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے مثتثنیٰ ہے اور وہ آزاد ہے