پاکستان

ملتان: سی ٹی ڈی کی کاروائی داعش کے خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: حساس اداروں اور سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر ریلوے سٹیشن کے قریب گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے سی ٹی ڈی نے گھر میں موجود چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جو ریلوے سٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے 8 ہینڈ گرنیڈز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور ریلوے سٹیشن کا نقشہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد یاسر اور عثمان کا تعلق لاہور، سعید خان کا وزیرستان اور ارشاد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، جن سے حساس علاقوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لئے گئے ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button