پاکستان

ساہیوال : ن پولیس کاشیعہ خواتین کے مدرسہ پر بلاوارنٹ چھاپہ

پنجاب: ساہیوال کے علاقہ حسین آباد میں سعودی نواز وردی والے اہلکاروں نے خواتین کے شیعہ مدرسہ پربغیر وارنٹ چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، شیعیت نیو ز کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ساہیوال شہر میں پرامن شیعہ مسلمانوں کی عزت کے مرکز خواتین کے مدرسہ پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے بلا وارنٹ چھپاپہ مار کر اپنی بے غیرتی کو ظاہر کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ چھاپہ کیوں اور کس لئے مارا گیا ہے۔

دھیاں رہے کہ پنجاب میں نواز شریف کی حکومت ریاست پاکستان میں سعودی قوانین کو ریاستی اداروں کے ذریعہ ملسط کروارہی ہے جہاں مخالف نظریات رکھنے والوں کی چادر اور چار دیواری تک کا خیال نہیں رکھا جاتا، یہ پنجاب حکومت کی شیعہ دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ ۲ ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب ہاوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے رابطہ کرکے ان مسائل(عزادری میں روکاوٹ، بلا جواز گرفتاری، ذاکرین پر پابندی وغیرہ) کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر موجود حالت دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا شیعہ قائدیں کو مزید بہتر حکمت عملی دیکھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button