ایران

ایران عالم اسلام میں امن کا جزیرہ ہے آیت اللہ امامی کاشانی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے کی بدامنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو مستقبل میں دنیا کے تقریبا دو ارب مسلمانوں کے لیے سازگار حالات کی فراہمی پر توجہ دینا چاہیے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عالم اسلام سامراجی طاقتوں کے مقابلے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو طاقتور ہونا پڑے گا اور سامراجی ملکوں کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رکھنا ہو گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے مسلمانوں کے خلاف آل سعود حکومت کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی کینہ پروری اور نفاق کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ساری دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ سعودی عرب کے تیل کے ڈالروں سے پلنے والے تکفیری اور داعشی دہشت گرد یمن، شام ، عراق ، بحرین اور فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہار رہے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ خادم الحرمین ہونے کا دعوی کرنے والی آل سعود حکومت، اسلام دشمنوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے کے ملکوں میں مداخلت اور یمن میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button