ایران

ایرانی شہریوں کو حج کی سعادت سے محروم کرنے کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے

حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی عازمین حج کے سرپرست حجت الاسلام قاضی عسکر نے کہاہے کہ ایران کے محکمہ حج وزیارت کے حکام نے حج کے عظیم الہی فریضے کی انجام دہی کے لئے اپنی پوری کوشش کی لیکن سعودی حکومت نے ایرانی شہریوں کو حج کی سعادت سے محروم کردیا۔

حجت الاسلام قاضی عسکر نے قم میں نمازجمعہ کے اجتماع میں نمازکے خطبوں سے قبل اپنی تقریر میں کہا کہ ایرانی حج مشن کے حکام آبرومندانہ اور باعزت اور ایرانی عوام کی شان کے مطابق حج چاہتے ہیں- انہوں نے حج کے انتظام میں سعودی حکام کی نااہلی، بے تدبیری ، کوتاہیوں اور ہرسال حج کے دوران پیش آنےوالے حادثات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حادثوں سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اسلامی ملکوں پر مشتمل ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو حج کا انتظام صحیح طریقے سے چلا سکے-

ایرانی عازمین حج کے سرپرست نے پہلے بھی سعودی حکام کوخبردار کیا تھا کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کو سیاسی معاملہ نہ بنائیں –

واضح رہے کہ گذشتہ برس حج کے موقع پر رمی جمرات کے وقت سعودی حکام کی نااہلی کی وجہ سے دنیا کے مختلف ملکوں کے آٹھ ہزار سے زائد حاجی شہید ہو گئے تھے جن میں چار سو چونسٹھ ایرانی حاجی بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button