مشرق وسطی

بحرینی علما اور عوام پر حکومت کا بڑھتا ہوا دباؤ.

بحرینی حکومت نے عوام اور اہم شخصیات پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ملک کی دسیوں اہم شخصیات کو بازپرس کے لئے طلب کیا ہے۔

العالم نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے عوام دشمن اپنے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علما اور پچاس دیگر اہم شخصیات کو بازپرس کے لئے طلب کیا ہے- بحرین میں سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات کے ذریعے ملک میں آزادی بیان پر مکمل طور قدغن لگانا چاہتی ہے-

اس درمیان بحرین کے انیس علما اور اہم شخصیات کو آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے-

واضح رہے کہ منامہ کے قریب الدراز علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کی غرض سے گذشتہ پچاس روز سے زائد عرصے سے بڑی تعداد میں لوگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-

دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے سلسلے میں اپنا فیصلہ واپس لے اور ان کی شہریت بحال کرے- جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے حکومتی اقدامات کے بعد سے پورے بحرین میں مظاہرے تیز ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button