میں اور صرف میں ہی پاکستان میں واحد نمائندہ ولی فقہی ہوں،علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: میں منتخب قائد ملت جعفریہ اور پاکستان میں اس وقت واحد نمائندہ ولی فقیہ ہوں جو نہیں مانتا وہ اپنا حساب کرے ،میرے پاس ولایت فقہی کا اختیار بھی ہےمیرے پاس امر بالمروف کا تیسرا اختیار بھی ہے جہاں میں طاقت کے ذریعہ غلط کام روک سکتا ہوں، ایسا کہنا ہے علامہ سید ساجدعلی نقوی کا ! تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ۸ شوال کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ تشیع میں دو گروہ دو فرقے بن جائیں میں پاکستان میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا یہ فرقہ بندی میری زندگی میں نہیں ہوگی، میں کوشش کروں گا انہیں سمجاوٗں گا بجھاوٗں گا میرے پاس اور طریقے بھی ہیںانہیں روکنے کے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں منتخب قائد ملت جعفریہ اور پاکستان میں اس وقت واحد نمائندہ ولی فقیہ ہوں جو نہیں مانتا وہ اپنا حساب کرے ،میرے پاس ولایت فقہی کے اختیار ہےمیرے پاس امر بالمروف کا تیسرا اختیار بھی ہے جہاں میں طاقت کے ذریعہ غلط کام روک سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں آیت اللہ بہاوالدینی بھی نمائندہ ولی فقہی کی حیثیت کے پاکستان میں موجود رہے ہیں ،جو گذشتہ تین ماہ سے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر یہاں سے چلے گئے جسکے بعد علامہ ساجد نقوی کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اب وہ پاکستان میں واحد نمائندہ ولی فقہی ہیں۔