علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قتل کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے قتل کا منصوبہ اسلام آبا د پولیس نے ناکام بنادیا ہے، گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں حملہ کرکے وہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کو قتل کرنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے انسپکڑ جنرل طارق مسعود نے ۱۴ جولائی کو سینٹ کی اسٹنڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا ایک خطرناک واقعہ ہونے سے پہلے ہی ناکام بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں لگئے لاکھوں مالیت کے خفیہ نگرانی کے کمیروں کی مدد سے یہ منصوبہ ناکام بنایا گیا۔
اہم آئی جی پی طارق مسعود نے کمیٹی کو دہشتگردوں کی سازش کے بارے میں مزید تفصیل سے آگاہ نہیں کیا، جبکہ ایک سینئر پولیس آفسیر نے انکشاف کیا کہ دہشتگرد 2008 ممبی حملے کی طرز پر حملہ کرنا چاہتے تھے، جس میں انکا ہدف پبلیک یونیورسٹی ، فائیواسٹار ہوٹل وغیرہ شامل تھے، دہشتگردوں کی اس سازش کا انداز نامعلوم فون کال سے ذریعہ بھی لگایا گیا۔
دوسری جانب گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے پاس سے برآمد ہونے والی ٹارگیٹڈ لسٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نام بھی شامل تھا۔