پاکستان

طالبان کے ۱۳ خودکش افغانستان سے پاکستان میں داخل، سیکورٹی ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے اور انھیں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ طالبان گرلز اسکولز کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیز پر حملے کرسکتے ہیں اور ملک بھر میں حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اس سیکیورٹی الرٹ کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو ایک خط کے ذریعے صورت حال سے آگاہ کردیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے 13 خود کش بمبار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان کی قیادت تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر ز عمر نارے اور ابوظفر کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے پشاور کی کارخانو مارکیٹ اور چارسدہ یونیورسٹی کے حملوں سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button