ایران

مشہد کے امام جمعہ کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال پر ردعمل

شیعیت نیوز: مشہد کے امام جمعہ سید احمد علم الھدیٰ نے پاکستانی شیعوں کی مظلومیت اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکومت پاکستان اور عالمی دھشت گردی کے مقاصد ایک ہیں. مزید ذیل میں پڑھیں

 

انا الله و انا الیه راجعون

 

پاکستانی مظلوم شیعه اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ھوئے اپنے مظلوم ائمہ اطہار کی سیرت پر چلتے ھوئے ایک نمایاں تحریک کی صورت میں تاریخ رقم کرھے ہیں.

 

پچھلے کئی برسوں سے پاکستانی عزیز قوم کا ظالمانہ قتل عام حکومت کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے. یہ حکومت کا انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی دھشت گردی کے مقاصد ایک ہیں.

 

حال ہی میں ولادت با سعادت امام حسین ع کے موقع پر پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز کے ھاتھوں ہونے والے حادثے نے اس حقیقت سے مزید پردے ھٹائے کہ امریکیوں اور سعودیوں کے دھشت گرد ایجنٹ کس انداز سے پاکستانی سیکیورٹی اور عسکری اداروں میں سرایت کر چکے ہیں.

 

حجت الاسلام والمسلمین جعفری (راجہ ناصر عباس جعفری) کی انصاف حاصل کرنے کے لئے دلیرانہ مقاومت اور استقامت قابل تعریف ہے، میں ان کے لیے اور ان کی قیمتی ثابت قدمی کے لیے اس پاک مقام حرم امام رضا ع میں دعا گو ہوں.

 

نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مشھد

سید احمد علم الھدی

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button