پاکستان

بھوک ہڑتال ۲۵وان روز: شرکاٗ نے علامہ ناصر عباس کی قیادت میں رمضان کا چاند دیکھا،ملکی سلامتی کے لئے دعا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے 25 ویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں مختلف جماعتوں کے وفود اورعمائدین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا۔احتجاجی کیمپ کے شرکا ء نے علامہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور سربلندی کے لیے ان کے جدوجہد کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا۔علامہ ناصرعباس نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کو بچانے کے لیے ظلم کے خلاف جدوجہد کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے۔ظلم کے خلاف خاموش رہنا غیر اسلامی اور دین محمد ی سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں دو طاقتیں برسرپیکار ہیں ۔ایک طاقتیں ظالموں کی اور دوسری مظلوموں کی ہے۔ ہم نے ظالم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہنا ہے۔دنیا بھر میں جو جو حکومتیں ظالمین کی تائید کرتی ہیں وہ ظلم کی حکومتیں ہیں۔ان کے خلاف قیام کرنا واجب ہے۔وطن عزیز کو گزشتہ تین دہائیوں سے قاتلوں، ظالموں اور لٹیروں نے یرغمال بنایا ہو ا ہے۔ اس مادر وطن کو ان کے شکنجے سے چھڑانا ہے۔وطن کے ہر وفادار بیٹے اورباشعور شخص کو ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی جو قومی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اگر آج ہم نے مل کر آواز بلند نہ کی تو آنے والی نسلوں کے مستقبل پر سنگین خطرات منڈلاتے رہیں گے۔یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کے بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قائدمجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت ملک بھر میں پچاس سے زائد مقامات پر بھوک ہڑتال کیمپ لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی ریاستوں، ڈیلاس، ہوسٹن اور سیاٹل میں بھی علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔.

جبکہ دوسری جانب ماہ مبارک رمضان کی امد کے ساتھ ھی اوّل ماہ رمضان سے بھوک ھڑتال کیمپ میں شرکاء کیلے دورس کا اھتماُم کیا جارھا ھے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، مولانا حسن ظفر نقوی اور مولانا احمد اقبال کے دروس FACE BOOK پہ براہ راست نشر کیے جائینگے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button