ایران

امریکی ذاتی طور پر دہشت گرد ہیں/ سعودی عرب کا خاتمہ قریب ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے امریکیوں کے ذاتی طور پر دہشت گرد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی بیساکھیوں پر لٹکا ہوا ہے ورنہ اس کا خاتمہ ہوچکا ہے نیز مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحانہ اور سفاکانہ حرکتیں بھی زیادہ عرصہ تک جاری نہیں رہ پائیں گی۔

جنرل نقدی نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں امریکہ سمیت پوری دنیا صدام معدوم کی حمایت کررہی تھی اور ایران کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کا بھی بھر پور استعمال کیا ، ایرانی قوم کے خلاف شدید بمباری اور گولہ باری کرکے دشمن تصور کرتے تھے کہ اب ایرانی قوم کو ختم کردیا ہے لیکن ہمارے جوان آر پی جی کے ذریعہ ان کے پیشرفتہ ٹینکوں کا شکار کرتے تھے اور انھون نے دشمنوں کے تمام شوم منصوبوں کو آٹھ سالہ جنگ میں ناکام بنادیا ۔ جنرل نقدی نےامریکہ کی طرف سے ایران کو دہشت گردوں کا حامی قراردینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکی ذاتی طور پر دہشت گرد ہیں۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے فرمایا: ” امریکہ ذاتی طور پر دہشت گرد ہے” اور امریکی تاریخ امریکی حکام کے سیاہ اور ہولناک جرائم سے بھری پڑی ہے۔

جنرل نقدی نے کہا کہ عرب اقوام کا عرب حکام کے ساتھ کوئی ربط نہیں ہے کیونکہ عرب اقوام کبھی بھی اسرائیل کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ عرب حکام اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے لئے بے چین ہیں ۔ جنرل نقدی نے کہا کہ سعودی عرب کی بھی ناپاک حرکتیں کچھ عرصہ کے بعد خاک میں مل جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button