ایران

حزب اللہ نے علاقائی اور عالمی دشمنوں کو مایوس اور ناامید کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شام میں حزب اللہ لبنان نے مضبوط محاذ بنا کر شام کے علاقائی اور عالمی دشمنوں کو مایوس اور ناامید کردیا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کی شہادت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید بدرالدین کی شہادت سے حزب اللہ کے جوانوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اپنی بھر پور قوت اور طاقت کے ساتھ  اسلامی مقاومت اور مزاحمت کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ حزب اللہ میں بیشمار افراد موجود ہیں جو اعلی صلاحیتوں اور توانائیوں کے مالک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button