لبنان

اسرائیل پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے صیہونی حکومت کو پورے عالم اسلام کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے فلسطین سے متعلق تہران کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، استکباری اور سامراجی سازشوں کی آلہ کار ہے جس نے علاقے میں تہذیب و تمدن اور دولت نیز عالم اسلام کے تمام وسائل و ذرائع کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے مسجدالاقصی کو صیہونی حکومت سے لاحق خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان عالم پر فلسطین اور خاص طور سے بیت المقدس کے سلسلے میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے صیہونی حکومت کو خاص طور سے یورپ و امریکہ کی حاصل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف اس حد تک محدود نہیں ہے کہ اسرائیل، فلسطینی قوم کے سامنے کھڑا ہوا ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سرزمین فلسطین میں اسرائیل، نئی و پرانی سامراجی و استکباری طاقتوں کی فرنٹ لائن ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے بعض ملکوں کے اس خیال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہ اسرائیل، مسلمان و عرب قوموں اور حکومتوں کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتا اور وہ صرف فلسطین کے لئے خطرہ ہے، کہا کہ لبنان و شام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، عرب و اسلامی ملکوں کے لئے بدستور بڑا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button