مقبوضہ فلسطین

غزہ کا بحران سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید

اقوام متحدہ نے غزہ کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے

فلسطینی سرزمینوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی اقوام متحدہ کی تنظیم آنروا کے آپریشنل ڈائریکٹر بوشاک نے غزہ میں فلسطینیوں کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کے نمائندوں کے اجلاس میں کہا کہ غزہ کا بحران جس کا اسرائیل نے دوہزار سات سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا – انہوں نے کہا کہ غزہ کا بحران صرف انسان دوستانہ امداد کی ترسیل سے حل نہیں ہو سکتا-

فلسطینی علاقوں میں سرگرم اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم کے مذکورہ عہدیدار نےکہا کہ انیس لاکھ فلسطینی شہری دس سال سے غزہ میں محصور ہیں اور سختیاں تحمل کر رہے ہیں – انہوں نے محاصرے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے غزہ کے باشندوں کی روز افزوں ابتر صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کا شدید محاصرہ جاری رہنے سے اس علاقے کے باشندے بے روزگار ہو رہے ہیں اورغربت کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کے نتیجےمیں ایندھن ادویات اورخوراک کی قلت نے غزہ کے شہریوں کے لئے زندگی بہت مشکل بنادی ہے- اقوام متحدہ کی تنظیم آنروا کے عہدیدار بوشاک نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد اس علاقے پر تین بار جنگیں مسلط کیں جن میں ہزاروں عام شہری شہید ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button